اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی کار ڈرائیور کومغربی کنارے کےبس اسٹاپ پر ٹکر مارنے پر گولی مارکر ہلاک کردیا۔ فوج کے مطابق ویسٹ بینک بس اسٹاپ ، جو اسرائیلی فوج کے قبضے میں ہے ، کے نزدیک فوج نے ایک فلسطینی شخص کو
گولی ماری ۔ فلسطینی وزارت صحت نے فوری طورپر ہلاک شدہ شخص کی تفصیل دینے سے انکار کردیا ہےلیکن فلسطینی سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق یہ شخص رملہ میں قلندہ مہاجر کیمپ کا رہنے والا تھا۔